میئر سکھر نے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ، رمضان المبارک کے درمیان دستیاب پانی کے شیڈول کے مطابق ہر علاقہ میں فراہمی اور نکاسی آب کے بہتر انتظامات کے لئے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آپریشنل و فیلڈ اسٹاف کو اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے سکھر میونسپل کارپوریشن کی تمام تنصیبات ./ واٹر ورکس خصوصاًً پمپنگ اسٹیشنز پر ضروری مشینری اور افرادی قوت تیار رکھنے کی ہدایات پر ڈپٹی میئر طارق چوہان، میونسپل کمشنر پیر واحد بخش ، ایگزیکٹو انجینئر شرف الدین ڈنور ، انجینئر واٹر ورکس محمد اکرم عباسی ، عاشق علی شیخ نے اپنی نگرانی میں پانی کی تقسیم کے عمل کو منصفانہ بنانے اور پانی کی کمی کے علاقوں میں پانی فراہم کرنے کے لئے مانیٹرنگ شروع کردی ہے، بعض علاقوں میں واٹر ٹینکرز سے بھی پانی فراہم کیا جارہا ہے، میئر سکھر نے واٹر ورکس کی کنسلٹنٹ فرم کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما خاص طور پر ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر فراہمی آب کو مستحکم کریں، تمام وسائل و فنی مہارت بروئے کار لائیں ، اس سلسلے میں کوئی بھی تساہلی ،عدم توجہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، سینیٹری اسٹاف ، گٹرز پارٹی کی موجودگی یقینی بنائی جائے ، غیر حاضر اسٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ماہ رمضان المبارک کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے افسران و اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ غیر ضروری چھٹیوں کی منظوری پر پہلے ہی پابندی لگادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر ، چیف سینیٹری انسپکٹر ، سینیٹری انسپکٹرز اور انچارج ڈرینجز ، گٹر سسٹم خالد غوری نے اپنے شعبوں کے لئے مناسب حکمت عملی وضع کی ہے ، نیز متعلقہ افسران و اسٹاف ، صفائی ستھرائی ، کچرا ٹھکانے لگانے اور ہر یونین کونسل میں صفائی روزانہ کرنے ، گٹرز نالیوں کی صفائی ، کچرا کنڈیوں سے روزانہ کچرا اٹھانے خاص طور پر مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی اجتماعات کی جگہوں ، بازاروں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ، عملہ صفائی نے ہر علاقہ کی عیدگاہوں کی صفائی کے کام کا بھی آغاز کردیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں