میلاد مصطفیٰ کمیٹی نے کسی سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار کی حمایت کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری

منگل 17 جولائی 2018 00:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی نے کسی سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار کی تائید و حمایت کاکوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی اعلان کیا گیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عمران الحق مغل نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 کے سلسلے میں سیاست جماعتوں سمیت آزاد امیدوار میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے علماء کرام سپریم کونسل کے اراکین رہنمائوں اور عہدیداروں سے رابطے کرکے ملاقات کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم ہم نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے سربراہان قائد اہلسنت علامہ سید حامد سعید کاظمی ، صاحبزادہ حامد رضا ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے مشاورت اور اپنے قائدین اہلسنت کے احکامات کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اہل ایماندار نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سمیت عوام کے دکھ درد سمجھنے والے امیدوار کی حمایت کرنا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں