سکھر کے عوام 25 تاریخ کو ثابت کردیں گے کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہیں، امیدوار صوبائی اسمبلی جاوید میمن

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:25

سکھر۔21جولائی (اے پی پی پی ایس 24 کے آزاد امیدوار حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ سکھر کے عوام 25 تاریخ کو ثابت کردیں گے کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہیں اور جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو مسترد کردینگے، عوام اپنے بہترین مستقبل کے لیے جاگ اٹھی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں گوٹھ، مکرانی محلہ، نیوپنڈ، مائیکرو کالونی، پیر مراد شاہ کالونی ، قریشی گوٹھ ، نمائش ، غریب آباد و دیگر علاقوں میں منعقدہ کارنر میٹنگز اور الیکشن آفسز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی شعور بیدار ہو چکا ہے، عوام اب اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اہل نمائندوںکو اسمبلی میں بھیجیں گے ، اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے اپنے درمیان موجود نمائندوں کو منتخب کرینگے جو ان کے ساتھ ہمیشہ ان کے مسائل کی آواز بلند کرتے رہے ہیں، اس موقع پرمولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو، دوا خان، شعبان میرانی، رضوان قادری، ڈاکٹر سعید اعوان، اشفاق بھٹی،رئیس قریشی، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کارنر میٹنگز کے دوران مختلف علاقوں کی برادریوں نے حاجی محمد جاوید میمن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں