پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی ہے بلکہ لٹیروں کی پارٹی بن چکی ہے، جی ڈی اے

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) جی ڈی اے کے رہنماؤں پی ایس انیس کے امیدوار سردار علی گوہر مہر, این اے دو سو چار سے امیدوار میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو, نادر اکمل لغاری ودیگر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی ہے بلکہ لٹیروں کی پارٹی بن چکی ہے وہ گھوٹکی میں جی ڈی اے کی جانب سے منعقدہ جلسے جسمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی سے خطاب کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ عوام اس بار جی ڈی اے کا ساتھ دیں تاکہ سندھ کو لوٹنے والوں سے حساب لیا جاسکے ان لوگوں نے اپنے دور حکومت میں گھوٹکی ضلع کی ترقی کے لیے ایک روپیہ تک نہیں دیا اور بلکہ گھوٹکی کو اس کی رائلٹی سے بھی محروم رکھ کر اس سب سے زیادہ روینیو دینے والے ضلع کو پسماندہ بنادیاہے کرپشن ناخواندگی کو عروج پر پہنچا دیا ہے عوام پچیس جولائی کو ہمیں ووٹ دیکر ان کا احتساب کریں اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں