سکھر میں جشن آزادی پر جوش طریقے سے منایا گیا ، میونسپل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ مرکزی تقریب

تمام اختلافات بھلاکر قوم کو متحد ہوکر پاکستان کی ترقی کیلئے آگے ہونا ہوگا۔ کمشنر سکھر منظورعلی شیخ کا تقریب سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 16:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سکھر کے میونسپل اسٹیڈیم میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کمشنر سکھر ڈویژن منظورعلی شیخ، میئر سکھراور دیگرنے قومی پرچم لہرایا،مارچ پاسٹ کے ذریعے سلامی،ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش ،نوجوانوں کا روایتی رقص ، تقریری مقابلے،ہر طرف سبز حلالی پرچم کی رونقیں۔شہر میں جشن آزادی کی ریلیاں نکالی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سکھر میں پاکستان کی 71ہیں یوم آزادی کے موقع پر اکثرشہروں اور دیہاتی علاقوںمیں جشن آزادی کے تقریبات منعقد کی گئیں۔ اسکولوں کالیجز اور دیگرتعلیمی اداروں میںخصوصی تقریبات کاا نعقاد کیا گیا جن میںبڑی تعداد میں لوگوں نے شریک ہوکر قومی ہیروز اور تحریک آزادی میں جانوں کا نذانہ دینے والوں کو خراج تحسیں پیش کیا ، سکھر شہر میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوئی ، جس میں کمشنر سکھر منظور علی شیخ نے قومی پرچم لہرایا اس موقع پر میئر سکھر بئریسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی میئر طارق چوھان، ڈی سی سکھر رحیم بخش میتلو، ایس ایس پی سکھر شیراز نظیر اور دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر امن کے پیمبرکبوتروں کو آزاد فضا میں چھوڑا گیا جس کے بعدقومی ترانے پر خاموشی اختیار کی گئی ،پولیس، اسکائوٹس ، طلباء اور گرلز گائیڈ کی جانب سے مارچ پاسٹ کیا گیااور سلامی پیش کی گئی، تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کی اسٹوڈنٹس نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد حاصل کیا ملی نغموںپر نوجوانوں نے روایتی رقص کر کہ پاکستان سے محبت کا اظہار کیا،اس موقع پر مختلف اسکولوں طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے کرائے گئے ۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سکھر ڈویژن منظور علی شیخ نے کہاکہ قوم کے ہر فرد کو اختلافات بھلا کر متحد ہوکر پاکستان کی ترقی میں آگے بڑہنا چاہئے، قائد اعظم اور دیگرلیڈرز کے اصولوں پر عمل پیراہوکر ملک کو خوشحال اور پر امن بنائیں ۔ میئر سکھر بئریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ ملک کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے وہ مستقبل کے معماروں کو درست سمت پر چلانے کی بہتر ترغیب دے سکتے ہیں، نوجوان قومی ہیروز کے نقش و قدم پر چل کر ملک کو ترقی دلاسکتے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش معتلو نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ہر طبقے کے لوگوں کو اپنا پنا کردار ادا کرنا ہوگا،نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں۔

ایس ایس پی سکھر شیراز نظیر نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں سے پاکستان کی صورت میں آزاد وطن بناکردیا اس کی حفاظت سب کا فرض ہے۔ بعد میں کمشنر سکھر ڈویژن منظور علی شیخ، میئر کھر بئریسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی میئر طارق چوھان، ڈی سی سکھر رحیم بخش میتلو، ایس ایس پی سکھر شیراز نظیر اور دیگر نے میونسپل اسٹیڈیم اور سرکٹ ہائوس کے نزدیک واکنگ ٹریک میں سرسبز پاکستان کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے۔

قبل ازیں گذشتہ رات 12بجے 14اگست شروع ہونے کے موقع پر سکھر بیراج پر دریائے سندھ پر فضا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتشبازی اور اینووٹیڈ طریقے سے پرچم کشائی کا اہتمام بھی کیا گیا جس کو دیکھنے کیلئے شہری بڑی تعداد میں موجود تھے، اس موقع پر ملی نغمے بھی گائے گئے۔ اسی طرح یوم آزادی کی آغاز نماز فجر کے موقے پر مسجدوں میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوںسے کیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں