سکھر، گائوںمولا بخش مستوئی کے مکینوں کا زرعی زمین پر قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 18 ستمبر 2018 21:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) کندھرا کے نواحی گائوںمولا بخش مستوئی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شامل احسان مستوئی و دیگر کا کہنا تھا کہ شکارپور کے بااثر افراد نے بیگمانجی میں ان کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، محکمہ ریونیو روہڑی کے افسران نے رشوت کے بدلے زمین کے کاغذات تبدیل کیے ہیں مسلح افراد کی دھمکیوں اور حراساں کرنے کی وجہ سے ہمارا ایک عزیز امیر بخش مستوئی بھی وفات پا گیا ہے مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سابق ایم پی اے کا منشی غلام علی بھیو خونی تصادم کرانا چاہتا ہے پولیس بھی بااثر قبضہ مافیا سے ملی ہوئی ہے، نوٹس لیکر پولیس پکٹ قائم کی جائے اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں