سکھر کے معروف ٹرانسپورٹرپہلوان محمد یونس عباسی(مرحوم ) کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے حوالے سے علم کشائی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 21:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) سکھر کے معروف ٹرانسپورٹرپہلوان محمد یونس عباسی(مرحوم ) کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے حوالے سے علم کشائی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا مومنین سے خطاب کرتے ہوئے خدمتگار ، محمد خالد ، محمد شاہد ، محمد عثمان ، کامران ، حامد ، ریحان و دیگر کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی بے مثال قربانیاں پوری انسانیت کیلئے چراغ ہدایت ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ کربلا ایسا تاریخی، مثالی اور عزم و استقلال سے بھرپور واقعہ ہے جس کی نظیر لانے سے تاریخ عالم قاصر ہے۔ واقعہ کربلا تاریخ انسانیت کا عظیم واقعہ ہے، جس میں نواسہ رسول، فرزند علی وبتول امام حسین نے اپنی اور اپنے اعزاء و اقارب اور جاں نثاروں کی عظیم قربانیاں پیش کرکے پرچم توحید کو قیامت تک کے لئے سر بلند کردیا اور اسلام کو حیات نو بخشی ۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں