سکھر،سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کا اجلاس ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی زیر صدارت ہوا

اجلاس میں 10 محرم الحرام کو عزادران حسین کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے فرسٹ ایڈ کیمپ جو گورنمنٹ الفلاح اسکول مینارہ روڈ سکھر میں لگایا جاتا ہے۔اس کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا

بدھ 19 ستمبر 2018 21:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کا اجلاس ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں گروپ وارڈن محمد احمد شیخ،حاجی خادم علی اعوان،پوسٹ وارڈن نثار احمد غوری،عبدالطیف،آصف خان،نور محمد،آغا اکرم درانی،کامران راجپوت،محمد ذوالفقار،محمد آصف شیخ،اشفاق انصاری و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں 10 محرم الحرام کو عزادران حسین کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے فرسٹ ایڈ کیمپ جو گورنمنٹ الفلاح اسکول مینارہ روڈ سکھر میں لگایا جاتا ہے۔

اس کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔کیمپ میں سول اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور ایمبولینس بھی موجود ہوتی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ذکر حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کردار کی طہارت کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

بلند کردار اور اعلی اخلاق دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

سہولیات کے فقدان کے باوجود رضاکار اپنی خدمات جوش و جذبے کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ان کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔مخلوق خدا کی خدمت عبادت ہے۔سول ڈیفنس آرگنا ئزیشن سکھر کی تمام وارڈن پوسٹوں پر قبضے ہو چکے ہیں۔پنجاب میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن ہر چھوٹے بڑے شھر میں مکمل طور فعال ہے اس کی بنیادی وجہ پنجاب حکومت کی مکمل توجہ ہے۔

سندھ حکومت کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے سندھ میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن غیر فعال ہے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل فوری نوٹس لیں۔تاکہ خدمت خلق کا بہترین پلیٹ فارم سول ڈیفنس آرگنائزیشن فعال ہو سکے۔پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان برقرار میں افواج پاکستان کا بڑا اہم کردار ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پولیس نے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں ہیں۔

آخر میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کے تمام رضاکاروں نے میئر سکھر و چیف وارڈن ارسلان اسلام شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی چیف وارڈن کو میونسپل کارپوریشن میں ایک دفتر الاٹ کیا جائے تاکہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے رضاکاروں کو آپس میں رابطے میں آسانی ہو۔اور سول ڈیفنس سکھر میں بہترین انداز میں فعال ہو کر خدمت خلق میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں