سکھر،رو ہڑی میں نو ڈہالہ تا ریخی ضریح اقدس کر بلا معلی کاقدیمی تاریخی ما تمی جلوس رات گئے برآمد

روہڑی شہر یا حسین یا حسین کی صدائوں سے بلند ،ماتمی جلوس میں ملک بھر سے ہزاروں عزادار حسین علیہ سلام نے شرکت کی

بدھ 19 ستمبر 2018 21:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) رو ہڑی میں نو ڈہالہ تا ریخی ضریح اقدس کر بلا معلی کاقدیمی تاریخی ما تمی جلوس رات گئے برآمد ،روہڑی شہر یا حسین یا حسین کی صدائوں سے بلند ،ماتمی جلوس میں ملک بھر سے ہزاروں عزادار حسین علیہ سلام نے شرکت کی ، شہید کربلا امام حسین علیہ سلام کے غم میں ہر آنکھ نم، ماتمی جلوس کے موقع پرسیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظا مات ،رینجرز و پولیس کے دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات ، شہر کی گلیاں و راستے سیل کر دیئے گئے ،شہر میں مختلف مقامت پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ، گلیا ں و راستے سیاہ کپڑوں میں ملبوس عزاداروں سے بھر گئے ، سیاسی و سماجی تنظیموں اور اسکا ئوٹس گرو پس کی جانب سے طبی کیمپوں کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق روہڑی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ساڑھے پانچ سو سالہ قدیمی و تاریخی ضریح اقدس نو ڈہالہ کر بلا معلیٰ کا ما تمی جلوس صبح چار بجے ادارہ،ْ محفل شاہ عراق کر بلا سے نکا لا گیا جو کر بلا میدان اور لالہ شہزادہ ہو ٹل سے ہو تا ہوامنڈو کھبڑ کے مقام پر اختتام پذیر ہوا ، ما تمی جلو س میں دیگر تعزیہ ، ذوالجناح ، اور الم پاک بھی شامل تھے ما تمی جلوس میں شر کت اور کر بلا معلٰی کو پرسہ دینے کے ْلیے ملک بھر سے لا کھوں کی تعداد میں عزادار روہڑی پہنچناشروع ہو گئے ہیں اور روہڑی کے راستے و گلیاں سیاہ کپڑوں میں ملبوس عزاداروں سے بھر گئے ہیں اور پورا شہر یا حسین کی صدا ئوں سے گو نج اٹھا ہے کر بلا معلیٰ کا ما تمی جلوس کل ( آج ) دو بجے یہ ما تمی جلوس دوبارہ نکا لا جا ئے گا جو کہ شاہی با زار ڈہک با زار ، گجوانی محلہ ، رضوانی محلہ و دیگر علاقوں سے ہو تا ہواکر بلا میدان پر آکر اختتام پذیر ہو گاما تمی جلو س میں شر کت کرنے والے عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموںکے علاوہ اسکا ئوٹس گروپس کی جانب سے طبی امداد ی کیمپ قائم کیے گئے، ما تمی جلوس کے مو قع پر سکھر و روہڑی انتظامیہ کی جا نب سے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں شہر کی متعدد و گلیاں ما تمی جلوس سے چو بیس گھنٹے قبل ہی سیل کر دیئے گئے تھے اور ڈھائی ہزار سے زائد پو لیس اہلکار اور دو سے زائد رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں اور سو سے زائد عارضی پو لیس چو کیاں بھی شہر میں قائم کر کے ر شہر کے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئے گئے ہیں اور کنٹرول روم قائم کر کے ما تمی جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے ماتمی جلوس کے دوران تعلقہ ہسپتال روہڑی میں ایمرجنسی نافظ کرتے ہوئے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں