دینی مدارس کی تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر تاسیسی کنونشن

جمعرات 20 ستمبر 2018 23:12

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) دینی مدارس کی تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پرسکھر میں تاسیسی کنونشن منعقد ہوا،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کنونشن سے صوبائی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ حافظ نعیم اللہ ، جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے رہنماء مولانا بشیراحمد لاشاری، امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیط شیخ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ ملک گیر مدارس کی ایک مربیّ تنظیم ہے جو دینی مدارس کے طلبہ کو منتظم کرکے انکے اخلاق و کردار اور دینی تعلیمات اور ان پر عملدرامد طلبہ کی کردار سازی انہیں اقامت دین کیلئے جدو جہد کیلئے تیار کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ جمعیت طلبہ عربیہ کے قیام کو 54 برس گزر چکے ہیں، آج جمعیت دینی مدارس کے طلبہ کی ایک منظم و طاقتور نمائندہ تنظیم بن کر ابھری ہے، ہم 54واں یوم تاسیس منا رہے ہیں، ہمارااولین مقصد طلبہ کے مابین اتحاد پیدا کرنا ہے ، اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں مقصد میں کامیاب و کامران فرمائے، مولانا بشیر احمد لاشاری ، مولانا حزب اللہ جکھرو ، زبیر حفیظ شیخ و دیگر مقررین نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہاکہ اخوت و محبت کی دعوت جمعیت طلبہ عربیہ کو دوسری تنظیمات سے منفرد کرتی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں