سکھر، این اے 207 پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کو پی ٹی آئی نے چیلنج کردیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سکھر این اے 207 پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کو پی ٹی آئی نے چیلنج کردیا، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں الیکشن نتائج تبدیل کرنے اور دھاندلی کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی، ایڈووکیٹ حق نواز نے پیپلزپارٹی کے امیدوار نعمان اسلام شیخ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، دائر کردہ پٹیشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار مبین احمد جتوئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ 87 پولینگ کے فارم 45 بھی نہیں دیئے گئے ہیں، اس لئے ہم نتائج کو تسلیم نہیں کر تے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 207 پر دھاندلی کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو جتوایا ہے پی ٹی آئی امیدوار مبین احمد جتوئی پٹیشنر کا مزید کہنا ہے کہ 7 ہزار سے زائد میرے ووٹ مسترد کرکے ہرایا گیا ہے این اے 207 پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی چئلنج کردی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سندھ ہائی کورٹ بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں الیکشن نتائج تبدیل کرنے اور دھاندلی کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ ٹربیونل میں اپیل کی ہے کہ ری پول کرایا جائے۔ ٹربیونل سے انصاف امید ہے۔ مبین احمد جتوئی نے مزید کہا کہ اگر مذکورہ پولنگ پر دبارہ الیکشن کرایا جائے تو پیپلز پارٹی کے امیدوار کو اکثریت سے شکست کا سامنا ہوگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں