سکھر، یوم عاشور کے موقع پر ما تمی جلوس نکا لے گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح سکھر ضلع میں بھی یوم عاشور کے موقع پر ما تمی جلوس نکا لے گئے ، سیکیو رٹی کے سخت انتظا مات کی وجہ سے کو ئی نا خو شگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، مجالس عزامیں علما ئے کرام و ذاکرین کی جانب سے واقعہ کر بلا پر روشنی ڈا لی گئی ، جذبہ حسینی کو فروغ دینے کی ضرو رت پر زور دیا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر ضلع میں بھی یوم عاشور ہ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا سکھر ضلع میںیوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں 35 زائد چھوٹے بڑے سکھر شہر میں مختلف امام با رگا ہوں سے صبح کے وقت کئی چھوٹے بڑے ما تمی جلوس نکا لے گئے جو اپنی روایتی راستوں سے ہو تے ہو ئے مر کزی امام با رگا ہ سے نکلنے والے مر کزی ما تمی جلوس میں شامل ہو ئے مر کزی ما تمی جلوس امام با رگا ہ غریب آباد سے نکا لا گیا جو گھنٹہ گھر ، نیم کی چاڑی ، ایوب گیٹ، دادو چوک ، اے سیکشن روڈ و دیگر علاقوں سے ہو تا ہوا رات گئے واپس امام با رگا ہ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہواماتمی جلوس کے دوران مختلف مقاما ت پر مجالس عزا بھی منعقد کی گئیں جن سے علمائے کرام و ذاکرین نے خطاب کر تے ہو ئے واقعہ کربلا ، شہا دت حضرت امام حیسن ، ان کے فلسفے اور ان کے بعد پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈا لی اور ملک کے مو جو دہ حالا ت کے پیش نظر جذبہ حسینی کو عام کر نے اور اسے فروغ دینے کی ضرو رت پر زور دیاما تمی جلوس میں تعزیئے ، المپاک اور ذو الجناح بھی شامل تھے جن کو عزادار پر سہ دیتے رہے ما تمی جلوس میں ہزروں کی تعداد میں عزاداروں نے شر کت کی او ر سینہ کو بی و نوحہ خوانی کر کے شہدائے کربلا کوخراج عقیدت پیش کیا جبکہ کئی عزاداروں نے تو زنجیروں ، تلواروں سے بھی ماتم کیا ما تمی جلوس کے دوران عزاداروں کے لیے شہریوں کی جانب سے چائے ، پا نی اور مشروبات کی سبیلیں لگا ئی گئیں جبکہ ایم کیو ایم ، پیپلز پا رٹی شہید بھٹو و دیگر سیا سی و سما جی تنظیموں اور اسکا ئوٹس تنظیموںکی جانب سے فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپ لگا ئے گئے جہاں پر بڑی تعداد میں عزاداروں کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی نا خو شگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکھر انتظا میہ کی جا نب سے سیکیو رٹی کے انتہا ئی سخت انتطا ما ت کیے گئے ما تمی جلو س کی گذر گا ہوں ، با زاروں اور راستوں پر پو لیس کے دوہزار اور رینجرز کے چا ر سو سے زائد جوان تعینات کیے گئے جبکہ مختلف رضا کا ر تنظیموں کے کا رکنوں نے بھی سکیو رٹی اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے اور عزاداروں کی جامہ تلا شی کے بعد انہیں ماتمی جلوس میں شرکت کے لیے جا نے دیا جا تا رہا جبکہ ماتمی جلوس کی تیس سے زائد کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی گئی تاہم سکھر شہر میں یومعاشور کے موقع پر کسی قسم کا کو ئی نا خو شگوار واقعہ پیش نہیں آیا ضلع سکھر کے دوسرے بڑے شہر رو ہڑی میں یوم عاشور کے موقع پر کربلا میدان سے تاریخی ضریح اقدس کربلا معلیٰ کا ما تمی جلوس نکا لا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادورں نے شر کت کی اور اس ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کو شش کے دوران کئی عزادار بے ہو ش ہو گئے جن کو مختلف اسکا ئو ٹس تنظیموں کی جانب سے لگا ئے گئے طبی کیمپوں میں فو ری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ روہڑی میں تاریخی ضریح اقدس کا ماتمی جلو س کربلا میدان سے شروع ہوا اور جی ٹی روڈ ، اسٹیشن روڈ سے ہو تا ہوا شہداء کے قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہواجہاں پر ایس نہر کر دیا گیا تا ریخی ضریح اقدس کے ما تممی جلوس میں تعزیئے ، الم پاک ، ذو الجناح اور سبیل کے گا ڑے بھی ہمراہ تھے پو لیس و رینجرز کی جا نب سے اس موقع پر سکیو رٹی کے سخت انتظا ما ت کیے گئے تھے تا ہم کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں لو گوں کی جانب سے کربلاکے شہیدوں کی یاد میں لنگر و نیاز کا سلسلہ بھی جا ری رہا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں