یوم عاشورہ کے موقعہ پر وزیر اعلٰی سندھ کا اندرون سندھ کے مختلف شہروں کا فضائی دورہ ,

انتظامیہ سے سے بریفنگ لی سیکیورٹی صورتحال پر اطمنان کا اظہار کیا, اس موقعہ پر وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) یوم عاشورہ کے موقعہ پر وزیر اعلٰی سندھ کا اندرون سندھ کے مختلف شہروں کا فضائی دورہ , انتظامیہ سے سے بریفنگ لی اور سیکیورٹی صورتحال پر اطمنان کا اظہار کیا, اس موقعہ پر وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا یوم عاشورہ کے موقعے پر کراچی , سکھر, روھڑی , شکارپور اور جیکب آباد کے جلوس پر طائنات سیکیورٹی کا فضائی جائزہ لیا , دورے کے بعدسکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تہا کہ پورے سندھ میں ابھی تک تمام انتظامات بہتر ہیں اور امن و امان کی صورت حال اطمنان بخش ہے , اس موقعہ پر وفاقی حکومت پر بھی خوب تنقید کی, انکا کہنا تہا کہ عمران خان گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے سے باہر آجائیں , اب وقت آگیا انکو پتا لگ جائیگا کہ حکومت کیسے ہوتی ہے , کہیں پڑھا تھا کہ بیچنے سے بہتر ہے کہ اس کا دودھ بیچا جائے اس سے زیادہ منافعہ ہوگا , سستی بیچنے پر نیب پیچھے نہ پڑجائی, مزید انکا کہنا تہا کہ وزیر غیر ملکوں کو انٹری دینے کے بیان پر یوٹرن لے چکے ہیں جو غیر قانونی الفاظ میں آجائے تو انہیں نیشنلٹی کیسے دی جا سکتی ہے . سندھ حکومت قانون میں آنے والی تمام چیزوں کو مانیگی, پانی کے معاملے پر انکا کہنا تہا کہ ڈیم سے زیادہ ٹھٹھہ اور بدین کے عوام کو دیکھنا پڑیگا کہ وہ لوگ مزید پانی کی کمی برداشت کرسکتے ہیں کہ نہیں �

(جاری ہے)

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں