تمام جلوسوں و مجالس میں سکھر پولیس کی جانب سے زبردست حکمت عملی کے ساتھ سخت اقدامات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:20

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سکھرپولیس کی جانب سے محرم الحرام کے اہم عشرے کے دوران ضلع سکھر میں تمام جلوسوں و مجالس میں عزاداروں کیلئے بہتر ماحول اور امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے زبردست حکمت عملی کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسے جلوسوں کی بہتر نگرانی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ،سکھر پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق الحمداللہ محرم الحرام کا اہم و حساس عشرہ خیرعا ٓفیت کے ساتھ اختتام کو پہنچا ،سکھر پولیس کی جانب سے 3200 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں سمیت سندھ رینجرز کے 400 اہلکاروں اور پاک آرمی کی تین کمپنیز اور 2000 سے زائد اسکاوٹس کے دستوں نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے، یومِ عاشور 10 محرم الحرام پر ضلع بھر میں 44 جلوس برآمد ہوئے اور 77 مجالس سیکیورٹی اہلکاروں کی سخت حصار کی نگرانی میں منعقد کی گئیں،ایس ایس پی سکھر محرم الحرام ابتدا سے لیکر یومِ عاشور تک سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی و جائزہ لیتے رہے اور ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس وً جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات چیک بھی کیے،اس دوران نامکمل سیکیورٹی انتظامات اور لاپرواہی برتنے والے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی خامیاں درست کرنے کے سخت احکامات دیے گئے اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائیاں بھی کی گئیں،ایس ایس پی کی جانب سے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو محرم عاشورہ کے پرامن اختتام پر شاباس دی گئی ہے، ایس ایس پی سکھرکیجانب سے وقتا فوقتا علماء اور پرمٹ ہولڈرز سے رابطہ اور تعاون اور دن رات محنت و کاوشوں پر تمام مکاتب فکر نے سراہا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں