سکھر ،بچل شاہ کے مکین جتوئی برادری کو انصاف نہ مل سکا

قتل میں ملوث بلڈر اور پولیس کے خلاف احتجاج جاری ، انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) بچل شاہ کے مکین جتوئی برادری کو انصاف نہ مل سکا ، قتل میں ملوث بلڈر اور پولیس کے خلاف احتجاج جاری ، انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کی مکین جتوئی برادری کی جانب سے پلاٹوں پر قبضہ کر کے جوان جتوئی سمیت چھ افراد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے والے عمل میں ملوث جوابداروں لینڈ مافیا راؤ شاکر ،غفار راجپوت ،مہیر جتوئی،عیسی ملک،ایوب سیلرو،پناہ لبانوو دیگر کی گرفتاری کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت جتوئی برادری کے معززین دلمراد جتوئی ، محمد عیدن ،جتوئی برادری کے یاسین جتوئی، حماد اللہ جتوئی ، ارسلان جتوئی ، حسن جتوئی ، حبیب اللہ خروس ، امتیاز ، شہزادو جتوئی ، مہراب خان و یگر کر رہے ہیں اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل پولیس کی بھاری نفری نے بااثر بلڈر رائو شاکر کے کہنے پر ہمارے گائوں پر حملہ کیا اور چھ افراد کو بے گناہ گرفتار کیا اور گھروں میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گھروں میں موجود قیمتی سامان ، سونا زیور ، نقد رقم ، گھروں میں بندھے مویشی بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں اوردو افرادکو جھوٹے کیس میں پھنسا کر چالان کر دیا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس یہ سب بلڈر رائو شاکر کے کہنے پرکر رہی ہے تاکہ ہم اس کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لے لیں چھ ماہ گذر چکے ہیں لیکن ابتک پولیس ملوث افراد کو گرفتار کرنے ناکام ہے مکینوں نے مزید کہا کہ بلڈر رائو شاکر نے پلاٹوں پر قبضے کیلئے برادری کے جوہان جتوئی کو قتل کرایا اور جبکہ پانچ افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے مکینوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائیبصورت دیگر انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں