سندھ ہائی کورٹ نے ڈینٹر پینٹر کالونی کے پلاٹوں کی رجسٹریوں پر پابندی عائد کر دی

کرپشن ، رفاہی پلاٹوں کی فروخت، ریکارڈ میں ہیر پھیر پر سابق عہدیداروں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو 9 اکتوبر کو طلب

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈینٹر پینٹر کالونی کے پلاٹوں کی رجسٹریوں پر پابندی عائد کر دی ، کرپشن ، رفاہی پلاٹوں کی فروخت، ریکارڈ میں ہیر پھیر سمیت ترقیاتی کاموں میں سست روی اختیار کرنے پر سابق عہدے داروں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو نو اکتوبر کو طلب کر لیا ، ڈینٹر پینٹر کالونی کے مستریوں میں خوشی کی لہر ، امید ہے فتح حق اور سچ کی ہوگی ، پٹیشنرز لطیف مغل تفصیلات کے مطابق ہمدرد پینل سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایشیاء کی سب سے بڑی ڈینٹر پینٹر کالونی کے رفاہی پلاٹوں کی فروخت ، ریکارڈ میں ہیر پھیرسمیت ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں کی سابق عہدے داروں کی جانب کی جانیوالی کرپشن اور مستریوں کے حقوق فراہمی کے سلسلے میں درخواست گذار وائس چیئرمین ہمدرد پینل سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن محمد حسین اور چیئرمین لطیف مغل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران معزز عدالت نے ڈینٹر پینٹر کالونی میں رفاہی پلاٹوں کے سیل کے انکشاف پر پلاٹوں کی رجسٹریوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ڈینٹر پینٹر کالونی میں ہونی والی کرپشن ، مستریوں کے پلاٹوں کی غیر متعلقہ لوگوں کو فروخت سمیت ترقیاتی کاموں میں ہونی والی خرد برد کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری روینیو سندھ ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ ، کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن حیدر آباد ، اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر ، سب رجسٹرار سکھر ، مختیار کار نیو تعلقہ سکھر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہائوسنگ منجمنٹ سیل سکھر ، میونسپل کمشنر سکھر ،اسسٹنٹ رجسٹرار ، جوائنٹ اسٹاک کمپینرسکھر ریجن ، سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سمیت دیگر افسران کو نو اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیںاس سلسلے میں ہمدرد پینل سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد لطیف مغل و وائس چیئرمین استاد محمد حسین نے اپنے دفتر میںمستریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی اور جب تک غریب مستریوں کے انکے حقوق ادا نہیں کئے جائینگے چین سے نہیں بیٹھا جائیگا انہوں نے مستریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینٹر پینٹر کالونی میں ہونی والی کرپشن اور سابق عہدے داروں کی زیادتیوں کے خلاف یکجا ہو کر جاری جدوجہد میں ہمدرد پینل سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کا ساتھ دیں تاکہ مرحوم مستریوں کے یتیم بچوں ، بچیوں اور بیوائوں اور انصاف کے منتظر مستریوں کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم ہو سکے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں