سکھر،بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارتی آرمی چیف کے پتلے کو زینجروں سے جکڑ کر پھانسی دے کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا گیا

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی جناح ویلفیئر ایسوسی سکھر کے زیر اہتمام بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی جنگ کی دھمکیوں کے خلاف بندر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کے پتلے کو زینجروں سے جکٹر کر پھانسی دیکر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا مظاہرے میں شامل جناح ویلفئیرایسوسی کے چئیرمین اصلاح الدین شیخ ،سعید خان ، جازیب انصاری،نیعم الدین شیخ،خیر محمد قریشی، حسنین شیخ،اشفاق سعید اعوان و دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت شائد 65کی جنگ بھول گیا جب پاکستانی فوج نے بھارتی افواج کومٹی دھول چٹائی تھی ہم لوگ اپنے پاک وطن کی جانب کسی کی میلی آنکھ برداشت نہیں کریں گے ملک کا بچہ بچہ اور ہم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کسی غلط فہمی میں نا رہے اگر پاکستان کیجانب بری نظر بھی رکھی تو اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے پوری قوم پاکستانی افواج کیساتھ بھارت سے جنگ لڑنے کو کوتیار ہے اور اگر ہمیں ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا کابھی نذرانہ دینا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے بعد ازیں مظاہرین بھارتی پرچم اور اوربھارتی آرمی چیف کا پتلہ بھی نذر آتش کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں