سکھر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کا اہم اجلاس

پیر 24 ستمبر 2018 23:45

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کا اہم اجلاس صدر ظہیر خان لودھی کی زیر صدارت ایس یو جے کے آفس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کا باقاعدہ آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے فرائض امداد بوزدار نے ادا کئے بعدازاں صدر ایس یو جے ظہیر خان لودھی نے سکھر یونین آف جرنلسٹس بشمول ذیلی یونٹس کی نو ماہ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ سے جنرل سیکرٹری امداد بوزدار، سینئر نائب صدر عبدالحمید کمبوہ، نائب صدر سلیم سہتو، خازن جلال الدین بھیو، پریس سیکرٹری مجیب ورند سمیت آفس سیکرٹری مسعود زیدی کو آگاہی دی، تمام عہدیداران نے کارکردگی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متفقہ رائے سے منظور کرلیا جسے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد 28، تا30 ستمبر ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی FEC کے اجلاس میں SUJ کے صدر مالیاتی رپورٹ کیساتھ پیش کریں گے، واضح رہے کہ ایبٹ آباد FEC اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کا وفد ممبر FEC سحرش کھوکھر سمیت شرکت کریگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں