شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید فوجی جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 24 ستمبر 2018 23:45

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سکھر اسمال ٹریڈڑز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر تاجر رہنماؤں نے شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کیپٹن سمیت 7فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اجلا س میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور دہشتگردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کے کردار کو سلام پیش کیا گیا کہ انہوں نے وطن عزیز کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ عظیم اور قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، عامر فاروقی،شکیل قریشی، عبدالقادر شیوانی، زبیر قریشی، پرویز چنہ، بابو فاروقی،شریف ڈاڈا، ظہیر بھٹی، محمد منیر میمن، رئیس قریشی، سید محمد شاہ، ڈاکٹر سعید اعوان، بابا جھنڈے شاہ، عبدالباری انصاری،جاوید کھوسو، و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں