پاکستان سنی تحریک سکھر کے ذمہ داروں کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں علماء بورڈ کے قاری نازک سعیدی، حافظ محمد احمد قاسمی، مولانا حسن سکندری، حافظ عبدالجبار ڈومکی ، محمد رضوان قادری ، کاشف قادری، سہیل قادری ، طالب حسین میرانی، سجاد مغیری، شیر محمد جلبانی، ولی محمد عباسی، عبدالصمد قادری، بشیر احمد اعوان و دیگر موجود تھے، سندھ کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ ناموس رسالت کی حفاظت ہر مسلمان کا حصہ ہے، نور احمد قاسمی

جس پر کوئی مصالحت نہیں ہوسکتی ، مسلمان کو اپنے نبی ﷺکی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں،صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک کا اجلاس سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کے ذمہ داروں کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں علماء بورڈ کے قاری نازک سعیدی، حافظ محمد احمد قاسمی، مولانا حسن سکندری، حافظ عبدالجبار ڈومکی ، محمد رضوان قادری ، کاشف قادری، سہیل قادری ، طالب حسین میرانی، سجاد مغیری، شیر محمد جلبانی، ولی محمد عباسی، عبدالصمد قادری، بشیر احمد اعوان و دیگر موجود تھے، سندھ کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ ناموس رسالت کی حفاظت ہر مسلمان کا حصہ ہے، جس پر کوئی مصالحت نہیں ہوسکتی ، مسلمان کو اپنے نبی ﷺکی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں، توہین رسالت کے مرتکبین کی سزاؤں پر عمل کے بجائے ، ممکنہ ریلیف دینا اشتعال کا سبب بن سکتا ہے جس کے حالت کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی ، حکمرانوں کو ہمارا مشورہ ہے وہ شرعی سزا میں تبدیلی اور ملعون آسیہ محفوظ راستہ دینے کا ہرگز نہ سوچیں ، یہ ان کے لیے نقصان دہ ہو گا، کیونکہ ملعون لعنتی آسیہ اقراری مجرم ہے ، ریاست مدینہ کے داعی حکمران تحفظ ناموس رسالت پر کمزوری کا مظاہرہ نہ کریں ، اس ملعونہ لعنتی کو فوری پھانسی پر لٹکایا جائے، کیونکہ اس پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالتوں نے اسے توہین رسالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی، موجودہ حکمرانوں عظمت مصطفی ﷺ کے تحفظ کے معاملے پر کسی لچک اور کمزوری کا مظاہرہ نہ کریں بصورت و دیگر آخرت میں تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں