سکھر،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ، متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار ، مسروقہ سامان برآمد

پیر 15 اکتوبر 2018 20:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ، متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار ، مسروقہ سامان برآمد ، ترجمان ایس ایس پی سکھر کے جاری کر دہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جا رہی ہے گذشتہ روز تھانہ نیو پنڈ پولیس کے اے ایس آئی عابد مری نے حدود میں کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی ایک ملزم بنام اسلام میمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پانچ عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ کرائم نمبر 69/18 زیردفعہ 379-411درج کر لیا ہے اسی طرح صالح پٹ پولیس نے کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش مجید نوحانی گرفتار قبضہ سے 5000 گرام بہنگ برآمدکر کے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 65/2018 زیر دفعہ 3/4 منشیات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، اے سیکشن پولیس نے نیو گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروز وقاص عرف لال بکری بندھانی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے چرس کی پڑیاں نقدی موبائل برآمدکر کے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9B کے تحت درج کر لیا ہے جبکہ اسی طرح بائیجی پولیس نے حدود نیشنل ہائی وے کے قریب کاروائی کے دوران ایک ملزم ممتاز بہنگر کو ر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف 10 بلیٹس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 54/2018 زیردفعہ 23.iکے تحت تہانہ بائیجی میں درج کر لیا ہے �

(جاری ہے)

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں