سکھر، ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست نے عمران خان کی جعلی مقبولیت اور مینڈینٹ کا پول کھول دیا، علامہ راشد محمود سومرو

پیر 15 اکتوبر 2018 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ، ایم ایم اے کے سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات حکمران جماعت کی اپ سیٹ شکست نے عمران خان کی جعلی مقبولیت اور مینڈینٹ کا پول کھول دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی دفتر میں جے یو آئی رہنمائوں مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، ، مولانا عبدالحق مہر ، حافظ ارشد محمود اندھڑ ، مفتی قمر الدین ملانو و دیگر سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ملک کی غریب عوام پر مہنگائی کا عذاب آگیا ہے حکمران عالمی اداروں کے کہنے پر بدترین معاشی بحران پیدا کر کے غریب اور مظلوم عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں لوگوں کے شدید احتجاج اور چیخیں ان کو سننے اور دیکھنے کی توفیق نہیں ہو رہی ہے الٹا میڈیا پر سنسر عائد کر کے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں اور اسکے جعلی مینڈینٹ کو مسترد کر دیا ہے ، علامہ راشد محمود سومر وکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صرف اپنے مغربی آقائوں کے ایماء پر ملک میں خود ساختہ معاشی بحران پیدا کر کے سیاسی حالات خراب کر کے سی پیک کے خلاف سازش کر رہی ہے لیکن پاکستانی عوام اس مذموم سازش کو ناکام بنا دینگے حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج عمران خان کے زوال ثابت ہونگے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں