کمشنر سکھر کی جانب سے دارالامان اور دارالا طفال کی مرمت اور بحالی کے لیے نئی اسکیم مرتب کرنے کی ہدایت

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:05

سکھر ۔ 17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے دارالامان سکھر اور دارالاطفال کی مرمت اور بحالی کے لیے نئی اسکیم مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران پہلے پی سی ون تیا ر کرکے منظوری کے لیے اعلیٰ حکام کو ارسال کریں۔ انہوں نے یہ ہدایات ڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس روم میں دارالامان اور دارالاطفال کے مسائل پر غور و فکر کے سلسلے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ہیڈکوارٹر آغا وحید ، دارالامان انچارج نسیم لئیق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. پراونشل بلڈنگز کے انجنیئرنے بتا یا کہ دارالامان اور دارالاطفال کی مرمت ، بحالی اور اضافے کی دو اسکیموں کو ملاکر 5کروڑ روپے کی ایک اسکیم بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر نے ہدایت کی کہ پی سی ون فوری طور پر اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے ۔

دارالامان کی انچارج نسیم لئیق نے بتایا کہ اس وقت ادارے کی صورتحال بہتر ہے ،18خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہوئے ، جبکہ دارالامان میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 2ٹیچرز دی گئی ہیں اور آئندہ امتحان میں دارالامان کے بچے ضرور شرکت کرینگے ، اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کا پینل بھی مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ صفائی کا عملہ موجود نہیں ہے ۔ کمشنر سکھر ڈویژن میونسپل کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ دارالامان میں صفائی ستھرائی کے لیے عملہ فراہم کرکے فوری طور پر صفائی کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دارالامان یا دارالاطفال میں اگر کوئی بھی فلاحی یا نجی ادارہ ترقیاتی کام کرانا چاہے تو ان سے باضابطہ طور پر معاہدہ کیا جائے تا کہ کام بہتر طریقے سے ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں