ایس ایس پی سکھرسید اسد شاہ کیجانب سے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ، سکیورٹی و ٹریفک و دیگر امور کا جائزہ لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:05

سکھر ۔ 17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی سکھرسید اسد شاہ نے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ترجمان پولیس کیمطابق ایس ایس پی سکھرنے شہید گنج صرافہ بازار،شاہی بازار،کپڑا مارکیٹ،نیم کی چاڑی کا دورہ کیا اور سکیورٹی و ٹریفک و دیگر امور کا جائزہ لیا، مختلف بازاروں کے دورے کے دوران شہریوں دکانداروں سے ملاقاتیںکیں،دکانداروں اور تاجروں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیا، شہر میں امن امان قائم کرنے پرتاجروں کی جانب سے ایس ایس پی سکھرکو اجرک ٹوپی تحائف پیش کیے گئے، تاجروں کی جانب سے امن امان کی صورتحال اور شہر مسائل کے حل کرنے کیلئے مثبت تجاویز دی گئیں، جن پرایس ایس پی سکھرنے مثبت تجاویز پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں