مسائل کے حل کیلئے تاجروں، شہریوں اور سرکاری محکموں کا تعاون ضروری ہے، ایس ایس پی سکھر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:02

سکھر ۔ 18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سید اسد رضا شاہ نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے تاجروں، شہریوں اور سرکاری محکموں کا تعاون ضروری ہے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران چوڑی گلی بازار کے اراکین میں ممبر شپ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت انجمن تاجران چوڑی گلی بازار کے صدر مولانا حاجی محمد عثمان فیضی حسینی نے کی اور ایس ایس پی اسد رضا کو یادگاری شیلڈ اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کی ۔ تقریب میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے اراکین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں حاجی محمد صابر، بدر رفیق قریشی، برکت سولنگی، فیاض خان، عطا محمد قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی، ایس ایس پی سکھر نے تقریب سے خطاب میںکہا کہ چارج سنبھالتے ہی پولیس افسران کو کرائم کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا جس میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر اسلام کی سربلندی، پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن و استحکام سمیت تاجر رہنمائوں، حاجی محمد ہارون میمن، حاجی عبدالمتین بندھانی اور حاجی محمد شفیع عباسی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں