اینٹی کرپشن عدالت سکھر نے باردانہ اور گندم کی خردبرد کا الزام ثابت ہونے پر فوڈ انسپیکٹر اور تاجر کو 7,7 سال قید کی سزا سنا دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) اینٹی کرپشن عدالت سکھر نے باردانہ اور گندم کی خردبرد کا الزام ثابت ہونے پر فوڈ انسپیکٹر اور تاجر کو 7,7 سال قید کی سزا سنا دی، زرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے الزام ثابت ہونے پر فوڈ انسپکٹر گامن خان راجپر اور تاجر جان محمد سیال کو 7 سال قید کی سزا سنائی ،ملزمان نے ٹھری میر واہ سینٹر پر 2 ہزار باردانے کی بوری اور گندم کی خریداری میں خرد برد کی تھی، عدالتی احکامات کے بعد دونوں ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں