سکھر،نہروں کے کنارے مقیم افراد کے بیدخلیوں کے خلاف خورشید شاہ کی رہائش گاہ اور پریس کلب پر مظاہرے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) سکھر میں نہروں کے کنارے پر مقیم افراد کے بیدخلیوں کے خلاف خورشید شاہ کی رہائش گاہ اور پریس کلب پر مظاہرے اور نعرے بازی ,خورشیدشاہ کی جانب سے مظاہرین کو یقین دہانی تک نہ کرائی گئی، تفصیلات کے مطابق سکھر میں نہروں کے کناروں پر مقیم سیکڑوں افراد نے گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے مظاہریں کی جانب سے آج صبح پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر رہنما خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرین نے اس موقع پر روٹی کپڑا اور مکان دو کے نعرے لگائے مظاہرین کے احتجاج پر خورشید شاہ جو کہ احتجاج کے باعث گھر کے دوسرے دروازے سے نکل رہے تھے نے مظاہرین سے بات چیت کی تاہم مظاہرین کو وہ کوئی خاطر خواہ یقین دہانی نہ کراسکے جس کے بعد مظاہرین نے واپس پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پرواہ کینال ایکشن کمیٹی کے رہنماؤںسید مظہر حسین شاہ ، سکندر علی میرانی ، صدام حسین سبزوئی ، منٹھار علی میرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کے کناروں پر تقریبن دو ہزار سے زائد گھر آباد ہیں تاہم ان گھروں کو مسمار کرکے ہم سے سر کی چھت چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل حکومت سندھ نے ان گھروں کے متبادل گھر دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اسکا یہ اعلان بھی تاحال انتخابی وعدوں کی طرح پورا نہیں ہوسکا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مسئلے کی طرف توجہ دے کر اس کو حل نہیں کیا جاتا ہم اپنے خاندانوں سمیت احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں