روہڑی ،گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والی خواتین گرفتار،نشاندھی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی، واردات کرکے فرار ہورہی تھیں کے پولیس نے دھر لیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) روہڑی میں گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والی خواتین پکڑی گئیں،چور خواتین کی نشاندھی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی, گھر میں واردات کرکے فرار ہورہی تھیں کے پولیس نے دھر لیا تفصیلات کے مطابق روہڑی پولیس نے روہڑی کے علاقے کوٹ میر یعقوب علی شاہ سے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والی دو خواتین سیما اور شہنازکو گرفتار کرلیا ہے روہڑی پولیس کے مطابق ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئء جب وہ ایک شہری اللہ ڈنو کے گھر میں چوری کی واردات کرکے فرار ہورہی تھیں جبکہ ان کی نشاندھی کچھ عرصہ قبل علاقیمیں ہونے والی چوری کی ایک واردات کے دوران ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی تھی اور پولیس ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی تھی تاہم اسے گذشتہ روز کاروائی کے دوران کامیابی حاصل ہوئی اور خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نے کئی گھروں سے چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے مزید ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں