میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی امریکن بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:36

سکھر ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی امریکن بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات ‘ بلدیاتی نظام کی مضبوطی ‘ استعداد میں اضافہ کیلئے قانون سازی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مطابق مئیر سکھر جو اس وقت امریکہ میں ہیں نے امریکی شہر شکاگو میں امریکن بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور ممبران سے ملاقات کی ‘ مئیر سکھر نے ممبران سے ایک میٹنگ بھی کی جس میں انہوں نے بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور استعداد میں اضافہ کیلئے قانون سازی اور قانون کی حکمرانی سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی ۔

میٹنگ کے دوران اے بی اے ممبران نے نوجوان مئیر بیرسٹر ارسلان اسلام شیح کو مفید 2مشورے دئیے اور ان کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا۔ میٹنگ میں امریکن بار ایسوسی ایشن کے سکھر بار اور سندھ بار کونسل سے اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں