پولیس کی روہڑی میں کارروائی، روہڑی میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خواتین گینگ گرفتار

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:36

سکھر ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سکھر پولیس کی روہڑی میں کارروائی، روہڑی میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خواتین گینگ گرفتار ، مسروقہ موبائل ملبوسات کپڑے و دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابقابق مذکورہ خواتین روہڑی کے مختلف علاقوں میں 10 سے زائد گھروں کی چوری میں ملوث تھیں، گرفتار خواتین کی شناخت سیما اور شہناز بھیل کے نام سے ہوئی انکا تعلق لکی غلام شاہ ضلع شکارپور سے ہے، خواتین بھیک خیرات مانگنے کے بہانے گھروں میں داخل ہوکر متعدد گھروں کا صفایاکرچکی ہیں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نشاندہی پر خواتین کو گرفتار کیا، گرفتار خواتین کے قبضے سے موبائل فونز، سوٹ، کیش و دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار خواتین سے مزید تفتیش جاری ہے، روہڑی کوٹ میر یعقوب علی شاہ میں خواتین علی الصبح زوہیب میرانی کے گھر واردات کی نیت سے داخل ہوئیں۔ جبکہ دو ماہ قبل بھی ان خواتین نے ایک لاکھ کی چوری کی تھی۔ جسکے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے شناخت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں