پولیس نے 6 ماہ قبل پنوعاقل سے اغواء ہونے والے گیارہ برس کے بچے کو بازیاب کرالیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:36

سکھر ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) سکھر پولیس کی دادلو چوک کے قریب کارروائی،6 ماہ قبل پنوعاقل کے علاقے غریب آباد سے اغوا ہونے والے گیارہ برس کے بچے معشوق علی کو بازیاب کرالیا گیا،پولیس اعلامیہ کیمطابق بچے کے اغوکا مقدمہ بچے کے والد حاکم جویو کی مدعیت کرائم نمبر 55/2018 زیردفعہ 364, 34 میں 4 نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، پولیس نے چاروں نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کیا تاہم بچے کی برآمدگی ثابت نہ ہونے پہ عدالت کی جانب سے ملزمان کو رہا کردیا گیا تھا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر دادلو چوک پر کارروائی کے دوران بچے کو باحفاظت بازیاب کروالیا ،مزید قانونی کارروائی کیلئے ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں