حرا پبلک ہائر سیکنڈری اسکول سکھر میں طلبہ تنظیم ’’بزم ادب‘‘ کے انتخابات کا انعقاد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:36

سکھر ۔ 20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) حرا پبلک ہائر سیکنڈری اسکول سکھر میں طلبہ تنظیم ’’بزم ادب‘‘ کے انتخابات ہوئے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر اسکول کے بچوں نے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے عہدیداران کا انتخاب کیا، انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے ماہر تعلیم، معالج، وکلاء اور دیگر شعبوں کے ماہرین نے دورہ کیا اور حق رائے دہی کے طریقہ کار کو سراہا، اسکول میں منعقدہ بزم ادب کے الیکشن کے موقع پر اسکول کے پرنسپل و ماہر تعلیم پروفیسر مسعود علی خان، تنظیم اساتذہ کے اشرف خان، ادارہ تعمیر نو کے ڈاکٹر غیاث الشان، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے بشیر چنہ، جماعت اسلامی کے مولانا حزب اللہ جکھرو، زبیر حفیظ، افضل وحید، سہیل قریشی، انجینئر عبدالحمید کھوکھر، میڈم خیر النساء، غلام مجتبیٰ شاہ، عبدالحلیم، احسان اللہ، کونسلر میر ہزار خان اور دیگر نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، آگے چل کر انھیں ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے، معیاری تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبا کی قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کی غرض سے سیاست کی جائے تو یہ عبادت سے کم نہیں، بزم ادب کے انتخابات ایک مثبت سرگرمی ہے، جس سے نہ صرف طلبا انتخابی عمل سے روشناس ہونگے بلکہ طلبا کی قائدانہ صلاحیتیں بھی اجاگر ہونگی اور یہی طلبا مستقبل میں ملکی اور علاقائی سطح پر قیادت کا خلاء پر کرینگے، الیکشن میں کامران بلالی، عبدالحکیم، راشد علی، منصور احمد، سمیع اللہ اور دیگر نے عملے کے فرائض انجام دیئے جبکہ بچوں نے جوش و خروش کیساتھ پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں