سکھر، پاک آرمی میں بطور سولجر بھرتی 15اکتوبر سے شروع ہوگئی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:55

سکھر ۔ 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک آرمی میں بطور سولجر بھرتی 15اکتوبر سے شروع ہوگئی ہے جو 15نومبر2018تک جاری رہے گی ۔خواہشمند امیدوار اپنے آپ کو آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pkپر آن لائین یا بھرتی آفس پنوعاقل آکر رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر پنوعاقل میں سکھر،گھوٹکی،خیرپوراور نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے امیدوار وں کی بھرتی ہوگی ۔بھرتی ہونے کے لئے تعلیمی اسناد ،ڈومیسائل،کمپیوٹرائیزڈ قومی شناختی کارڈ یا 18سال سے کم عمرہے تو ب فارم ،6عددپاسپورٹ سائیز فوٹو اور 5اعداد باپ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں ساتھ لازمی طور ساتھ لائی جائیں۔مزید تفصیلات کے لئے پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر پنو عاقل کے فون نمبرز 071-5805599،0303-3573741 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ اقلیت Minorityکی بھرتی کے لئے ایسے امیدوار جن کی شہریت پاکستانی خواہ وہ بھی ضلع سے ہوں پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر پنوعاقل میں بھرتی ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں