ْمیئر سکھر کی سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات

شہری مسائل اور جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ ‘ سکھر کی تاریخ پر مبنی کتاب بھی پیش کی

پیر 12 نومبر 2018 22:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی پاکستان کے سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات ‘ شہری مسائل اور جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ ‘ سکھر کی تاریخ پر مبنی کتاب بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گزشتہ روز کراچی میں سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سابق صدر کو شہر کے مسائل اور ان کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر سابق صدر نے نوجوان میئر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد بھی عوام کی خدمت ہی ہے۔

اس موقع پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سکھر کی تاریخ پر مبنی کتاب پیش کی اور سابق صدر سے سکھر کی تاریخ پر مبنی کتاب کے اگلے ایڈیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی درخواست کی جس پر آصف علی زرداری نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ سکھر کی تاریخ پر مبنی کتاب کے اگلے ایڈیشن کے ایڈیٹوریل میں اپنے خیالات اظہار کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں