سکھرپولیس نے سی پیک منصوبہ سے تیل چوری کرنے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 12 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سکھرپولیس نے سانگی کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے سی پیک منصوبے سے تیل چوری کرنے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ملی بھگت سے تیل چوری کرکے پرائیویٹ ڈیلرز کو سستے دام فروخت کرتے تھے، خفیہ اطلاع پہ سانگی پولیس نے کاروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرکے 600 لیٹر تیل 20000 کیش برآمد کرلیا ،گرفتار ملزمان میں علی محمد بروہی مشتاق سومرو، جمشیر، آصف جتوئی شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ سانگی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی سکھرنے پولیس پارٹی کی کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں