میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی

پیر 12 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں سبز گنبد خضریٰ کے جھنڈے کی تیسری پرچم کشائی کی تقریب میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے صدر حاجی محمد یاسین سعیدی کی رہائشگاہ کے باہر سندھی ہائوسنگ سوسائٹی ایئرپورٹ روڈ پر منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ممتاز علمائے کرام مفتی قاری محمد ساجد قادری ، مفتی پیر بخش باروی، علامہ غلام محمد سعیدی، ظفر اقبال آرائیں، شکیل احمد صدیقی، حاجی عبدالرشید اجمیری و دیگر نے سبز گنبد خضریٰ کا پرچم لہرایا۔

تقریبات پرچم کشائی کے انچارج حاجی عبدالرشید اجمیری نے بتایا کہ میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں رواں سال کی چوتھی پرچم کشائی جامع برکاتی مسجد اسٹیشن روڈ ایوب گیٹ پر ہوگی جس میں علمائے کرام مذہبی تنظیموں کے عہدیداران و رہنما اور غلامان مصطفیٰ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں