ضلع سکھر میں 15دن کے اندر پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت بند کی جائے ، ڈی سی سکھر

منگل 13 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلا م مرتضیٰ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے تحت 15روز کے اندر تمام تاجر اور دکاندار پلاسٹک کی تھیلیوںکی فروخت بند کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے فروخت کے سلسلے میں طلب کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرا نہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع سکھر میں عمل درآمد کراناہے ، اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تاجروں ، دوکانداروں سمیت پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانے کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ15روز کے اندر پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی کیونکہ مختلف اشیاء میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ا س لیے شہریوںکو بھی چاہیے کہ وہ بھی صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ تھیلیوں کے استعمال کو بند کرکے ماحول کو بہتر بنانے میں حکومت سندھ کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں