گریجویٹی ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے جو ان کو بروقت ملنی چاہئے، میونسپل کمشنر سکھر

منگل 13 نومبر 2018 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) میونسپل کمشنر پیر واحد بخش نے کہا ہے کہ گریجویٹی ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے جو ان کو بروقت ملنی چاہئے ‘ بلدیہ اعلیٰ سکھر میں مالی بحران کی وجہ سے ادائیگیوں میں مشکلات درپیش تھیں لیکن میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی کاوشوں کی وجہ سے مالی بحران ختم ہوچکا اور اب حاضر ملازمین کی تنخواہوں سمیت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی وغیرہ بروقت ادا کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان ‘ پبلک ریلیشن آفیسر پیر عطاء الرحمن خان ‘ اسٹور پرچیز آفیسر عابد علی انصاری اور بلدیہ اعلیٰ سکھر کی لیڈی ممبران ممتاز بیگم ، خالدہ صدیقی ، عذرا جمال ، ماریہ احسان ملک ، کیتھرین ، قمرالنساء پھلپوٹو ، زینت بانو بھنبھرو، زاہدہ ، غزالہ کاشف صدیقی بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں