شہر کی اہم ترین شاہراہوں و تجارتی مراکز میں بدترین ٹریفک جام رہنا کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سکھر موٹر ورکس ایسوسیشن

منگل 13 نومبر 2018 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما شفیق آرائیں نے کہا ہے کہ شہر کی اہم ترین شاہراہوں و تجارتی مراکز میں بدترین ٹریفک جام رہنا ضلعی، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ او رپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دوست محمد جاگیرانی، اصغر علی بھٹی، نعیم مغل، احسان بندھانی و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں تجاوزات کی بھرمار ہے، جس کی وجہ سے شاہراہیں سکڑ کر گلی و کوچوں میں تبدیل ہوگئی ہیں، تجاوزات ختم کرنے کے لئے متعدد بار شروع کردہ انسداد تجاوزات آپریشن آج تک منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکا یہی وجہ ہے کہ ٹریفک جام کا مسئلہ ناسور بنتا جارہا ہے ، انہوں نے کمشنر سکھر، میئر سکھر، ایس ایس پی سکھر ودیگر اعلیٰ افسران مطالبہ کیا کہ ٹریفک جام کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں