ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا کی زیرصدارت 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اجلاس، عملاء کرام کی شرکت

منگل 13 نومبر 2018 23:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا نے 12 ربیع الاول کے سلسلے میں علمائے کرام کیساتھ ایک اجلاس کیا، پولیس اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ضلع سکھر کے تمام کاتب فکر فقہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی،ایس ایس پی سکھر اور علمائے کرام نے 12 ربیع الاول کے دوران نکلنے والے جلوسوں اور گزرگاہوں کی سیکیورٹی پلان اور ڈیپلائیمنٹ کے حوالے تبادلہ خیال کیا، جلوسوں کے تمام روٹس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں مختلف مکتب فکر و فقہ کے علماء کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات تجاویز پر اہم فیصلے کیے گئے،ایس ایس پی سکھر اسد رضا شاہ نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے علمائے کرام کو ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ، اور کہا کہ تمام مکاتب فکر 12 ربیع الاول کے پرامن انعقاد اور امن امان کو صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں