ماہ ربیع الاول مسلمانوں کے لئے خوشی کا مبارک مہینہ ہے، ضلعی صدر پی ٹی آئی مبین احمد جتوئی

منگل 13 نومبر 2018 23:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے صدر مبین احمد جتوئی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول مسلمانوں کے لئے بڑی خوشی کا مبارک مہینہ ہے کیونکہ 12 ربیع الاول کو آخری پیغمبر اسلام دونوں جہانوں کے سردار آقا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺکے آنے سے دنیا سے جہالت کا اندھیرا ختم ہوا اور انصاف کا بول بالا ہوا۔

(جاری ہے)

12 ربیع الاول کا دن امت مسلمہ کے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے۔ جشن عید میلاد النبی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور سکھر میں بھی انتہائی مذھبی عقیدے سے منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کی سنت پر عمل کیا جائے تو دنیا کے سارے مسائلوں سے چھوٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ہمیں چاہئے کہ چھوٹے بڑے سارے اختلافات بھلا کر اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 12 ربیع الاول کو بڑے احترام اور عقیدے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں