سانگی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس الٹ گئی ، دس سے زائد مسافر شدید زخمی

منگل 13 نومبر 2018 23:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) سانگی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس الٹ گئی ، دس سے زائد مسافر شدید زخمی ، تفصیلا ت کے مطابق قومی شاہراہ سانگی کے قریب ایک تیز رفتار بس نمبر BSB111 الٹ گئی بس حادثے کے باعث دس سے زائد افرادشدید زخمی ہو گئے جنہیں ایدھی ایمبولنس کے زریعے تعلقہ اسپتال پنو عاقل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی زخمیوں میں حکیم علی ولد غلام نبی ، عمران فیصل ، فرقان علی ، مجہاد ، اکرم خان ، محمد شہزاد، گلزار ، اقراء و دیگر شامل ہیں بس کراچی سے پنجاب لاہور جا رہی تھی جبکہ پولیس نے بس ڈرائیور جمیل احمد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بس کو حادثہ بارش کے باعث پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں