سکھر پریس کلب کے سامنے کراچی پریس کلب پر چھاپہ مارنے کے خلاف صحافیوں،کیمرا مینوں،فوٹو گرافروں کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 14 نومبر 2018 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) پی ایف یو جے کی کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے کراچی پریس کلب پر چھاپہ مارنے کے خلاف صحافیوں،کیمرا مینوں،فوٹو گرافروں کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظہیر خان لودھی کر رہے تھے جبکہ مظاہرے میں خصوصی طور پر رکن ایف ای سی (پی ایف یو جی)سحرش کھوکھر نے شرکت کی جبکہ دیگر صحافی رہنماؤں میں عبدالحمید کمبوہ،نصر اللہ وسیر ، شہزاد تابانی و دیگر موجود تھے اس موقع پر صحافی برادری نے کراچی پریس کلب پر غیر قانونی چھاپہ مارنے والے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور چیف جسٹس آف پاکستان سیمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا کے کراچی پریس کلب پر چھاپہ اور بلاجواز صحافی برادری کی گرفتاری والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے صحافی برادری کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں