سکھر،نبی اکرم ﷺ کا جشن منانے سے دل کو دلی سکوں ملتا ہے ، نور احمد قاسمی

بدھ 14 نومبر 2018 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) نبی اکرم ﷺ کا جشن منانے سے دل کو دلی سکوں ملتا ہے ، امام احمد رضا اہلسنت کے امام ہیں ، قائد تحریک شہید محمد سلیم قادری نے ناموس رسالت اور حقوق اہلسنت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، نور احمد قاسمی ، پاکستان سنی تحریک سکھر کی جانب سے گذشتہ روذ جشن عید میلاد النبی ﷺ،عرس اعلیٰ حضرت و قائد تحریک شہید سلیم قادرتی جامع نبوی مسجد میں منعقد ہوا جس میں علماء بورڈ کے قاری نازک سعیدی ، حافظ اسلم سلطانی ، محمد احمد قاسمی ،علامہ محمد عابد سکندری ، مولانا حسن سکندری ، رضوان قادری سمیت علماء کرام ، عوام اہلسنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پاکستان سنی تحریک سندھ کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان والے ہی آقائے دو جہاں کا میلاد اور جشن منانے ہیں اس کو منانے سے دل کو دلی سکوں ملتا ہے اور یہ ہم تا قیامت مناتے رہنگے ان کا مزید کہنا تھا کہ امام اہلسنت عوام اہلسنت کی دلوں کی دھڑکن ہیں امام اہلسنت کو کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا جو ایک کرامت تھی قائد تحریک شہید سلیم قادری نے سنی تحریک کی بنیاد رکھ کر سنیوں کو ایک کڑی میں جمع کر نے کی جدوجہد کی اور ناموس رسالت اور حقوق اہلسنت کے خاطر اپنے رفقاء کیساتھ جام شہادت نوش کی اور ہم قائد تحریک کے مشن کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں انشاء اللہ 16نومبر بروز جمعتہ المبارک پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبیﷺ ریلی جئے شاہ چوک پرانہ سکھر سے نکالی جائیگی جس کی قیادت علما ء کرام اور مشائخ عظام کرینگے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں