سکھر میںایپکا کی جانب سے چیف انجنئیر کے دفتر کے ایک حصے میں غیر متعلقہ دفتر کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی

بدھ 14 نومبر 2018 22:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سکھر میں ایپکا کی جانب سے چیف انجنئیر کے دفتر کے ایک حصے میں غیر متعلقہ دفتر کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن گڈو بیراج یونٹ سکھر کے زیر اہتمام ملازمین کی بڑی تعداد نے چیف انجنیئر گڈو بیراج کی تعمیر ہونی والی نئی عمارت میں سکھر بئیراج مانٹرینگ یونٹ کے قیام والے عمل کے خلاف دفتر کے احاطے میں آپیکا یونٹ گڈو بئیراج سکھر ریجن رفیق لاشاری،حاجن مہر،محمد ایوب سولنگی،لال بخش پٹھان جاوید بھٹو و ودیگر کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت نے گڈو بیراج کی عمارت کی خستہ حالت زار کے بعد نئی عمارت تعمیر کرائی تاکہ ملازمین بحفاظت اپنی ذمہ داری انجام دے سکے لیکن سکھر بیراج انتظامیہ نے گڈو بیراج کی عمارت کی ایک منزل پر پی ایم او کے زیر تعاون یراج مانٹرینگ یونٹ بنا کر قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے گڈو بیراج سکھر ریجن کے کئی ملازم دفاتر سے محروم کھلے آسمان تلے زندگی کھو جانے والے خوف میں مبتلا ہو کر کام کرنے پر مجبور ہیں رہنماؤں نے بالا حکام سے عمارت میں مبینہ طور پر غیر قانونی الاٹمنٹ والے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کا مطالبہ اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں