میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھرکے زیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طور پر منانے کیلئے رابطہ مہم جاری

بدھ 14 نومبر 2018 23:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) میلاد مصطفیٰ کمیٹی سکھرکے زیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طور پر منانے کیلئے سالانہ میلاد رابطہ مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے صدر محمد یاسین سعیدی، جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، جوائنٹ سیکریٹری عمران الحق مغل، حاجی عبدالرشید اجمیری، محمد عارف قادری، آغا تابش خان، سلمان صدیقی، محمد علی شیخ، صابر علی، زاہد حسین، انعام الٰہی شمسی، فرحان غوری اور دیگر نے جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں مصروف غلامان مصطفیٰ سے ملاقاتیں کیں اور انکی کاوشوں کو سراہا۔

عہدیداروں نے میلاد رابطہ مہم کے اراکین کے ہمراہ اسٹیشن روڈ، بہار کالونی، نیوپنڈ، پاک کالونی، شمس آباد، ٹکر محلہ، ایوب گیٹ، غریب آباد، واری تڑ روڈ، شمس آباد ، ٹکر محلہ میں دورے کیے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں