ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے،سکھرڈویلپمنٹ الائنس

بدھ 14 نومبر 2018 23:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے، گنجان آبادی والے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کھودے گئے گڑے خواتین اور بچوں کے لیے خطرناک بن چکے ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسینی روڈسفید مسجد اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے وائس چیئرمین غلام مصطفی پھلپوٹو، لالہ آصف، حیدر راجپوت، اخلاق، قمر، سلیم، رشید، اعجاز، حبیب اللہ، فیاض، عبدالصبورفیاض خان، منیر آرائیں و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں