عاشقان رسول ﷺ جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے اور جوش و جذبے سے مناتے ہیں، تاجر رہنماء

بدھ 14 نومبر 2018 23:36

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) عاشقان رسول ﷺ جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے اور جوش و جذبے سے مناتے ہیں، آقائے دو جہاں رحمت العالمین ﷺ کی دنیا میں آمد سے ظلمت کے اندھیر جھٹ گئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے صرافہ بازار میں چراغاں اور جھنڈے آویزاں کرنے کے موقع پر دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، بابو عبدالکریم، محمد ذاکر بندھانی،استاد محمد حنیف، ذاکر خان، سعید احمد، عمران اللہ، عتیق اللہ سومرو و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں رحمت العالمین کا میلاد منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل ہوتی ہے۔ سکھر کی تاجر برادری بالخصوصی صرافہ بازار نے ہمیشہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے میں اپنا احسن کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں