ایس ایس پی سکھرکیجانب سے ضلع کے مختلف تھانوں اورقائم کردہ چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ ، عملہ کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی، دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

جمعرات 15 نومبر 2018 23:28

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے جمعرات کے روز ضلع کے مختلف تھانوں اورقائم کردہ چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کیا، پولیس ترجمان کیمطابق دورے کے دوران وہ سب ڈویڑن سٹی اور روہڑی پر قائم پولیس پکٹس کے دورے کے دوران عملے سے ملے اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی لی،بعدازاں تھانہ سی سیکشن کے دورے کے دوران عملے کی غیر موجودگی پہ شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل اورہیڈ محرر کو شوکاز نوٹیس جاری کیا گیا،بعدازاں سب ڈویڑن روہڑی کے دیگر تھانوں کے دورے کے دوران روزنامچے، حاضری رجسٹرڈ لاک اپس، چیک کئے اور دیگر معاملات پر متعلقہ عملے سے بریفنگ ،ایس ایس پی سکھرنے ہدایت کی کہ تھانوں میں درخواست گزاروں سمیت عام افراد کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کیا جائے اور تھانہ کے ماحول کو عوامی ماحول میں بدلیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں میں کمی آئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کاروائی کریں تاکہ پولیس کا مورال بلند ہوسکے، ایس ایس پی سکھرنے درخواست گزاروں کے زیرالتوا مسائل کو فوری طور حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں