سکھرشہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ٹریفک سگنل اور سائن بورڈ زلگائے جائیں گے، کمشنر سکھر

جمعرات 15 نومبر 2018 23:34

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) کمشنرسکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے کہا ہے کہ سکھر شہر کو خوبصورت و منظم بنانے کے لئے ٹریفک سگنل اور سائن بورڈزلگائے جائینگے تاکہ شہریوں و مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ٹریفک سنگل، پارکنگ اور بڑہتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈی سی سکھر و ایس پی ٹریفک سمیت ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے شہری و مسافر مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے 5مقامات پر ٹریفک سگنل اور سائن بورڈ لگائے جائیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ شہر میں پارکنگ ایریا بناکر اسے پارکنگ زون کا درجہ دیا جائے اس کے علاوہ ٹریفک سارجنٹ، میونسپل کمشنر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ گھنٹہ گھر پر پارکنگ تعمیر کرنے کے لئے مشترکہ سروے کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ جلد از جلد پارکنگ کا کام شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے ٹریفک انچارج کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ببرلوئی بائی پاس پر بڑہتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اس لیے ماس ٹرانزٹ کے ساتھ 10 دن کے اندر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے پلان بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں